Thursday, April 25, 2024

میکسیکو کے شہر گوآڈالاہارا میں غیر متوقع ژالہ باری ، کئی فٹ برف کی تہہ لگ گئی

میکسیکو کے شہر گوآڈالاہارا میں غیر متوقع ژالہ باری ، کئی فٹ برف کی تہہ لگ گئی
July 1, 2019
میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو کے شہر گوآڈالاہارا  میں غیر متوقع  ژالہ باری نے  دیکھنے والوں کو حیران  کردیا،سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جمع ہوگئی ۔دو سو سے زائد گھروں اور درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ میکسیکو کے گنجان آباد شہر گواڈالاہارا کو طوفان بادوباراں نے  اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران ہونے والی غیرمتوقع ژالہ باری نے سب کو حیران کرڈالا، متعدد مقامات پر پانچ فٹ سے زائد اولے پڑے۔ برف کے گولوں کا سیلابی ریلہ درجنوں گاڑیوں کو بھی بہا لے گیا، ہولناک طوفان سے دو سو عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ سڑکوں کو صاف کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت بھی برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ژالہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔