Thursday, April 18, 2024

آغا سراج درانی کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے منظور

آغا سراج درانی کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے منظور
July 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے ، احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ آغا سراج درانی کے وکیل نے دلائل دیے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی نہ کوئی انکوائری ہوئی نہ کوئی نوٹس موصول ہوا ،  الزام عائد کر دیا گای کہ کرپشن کی کس سے پیسے لئے کوئی وضاحت نہ کی گئی  ، عدالت سے استدعا ہے کہ ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کیا جائے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ  انکوائری  پہلے کی گئی ، مکمل ہونے کے بعد چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا ، انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے اہلخانہ، ملازمین اور دیگر سے ملکر 1 ارب 61 کروڑ کی کرپشن کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس قابل سماعت ہے،  ریفرنس کی سماعت جاری رکھی جائیگی۔