Thursday, March 28, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی ضمانت مسترد

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی ضمانت مسترد
June 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس   کے  ملزموں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی ضمانت مسترد کر دی ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے،  کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کیلئے تباہی ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  بادی النظر میں ملزمان کا جعلی بنک اکاؤنٹس کے ساتھ تعلق موجود ہے ،کیس سے منسلک سمٹ بنک میں ملزمان اہم عہدوں پر رہے،  طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کرپشن  معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے ، آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی،ملک میں کرپشن شاہی اصلاح کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔