Tuesday, April 23, 2024

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فورسز کا ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن، ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فورسز کا ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن، ایک نوجوان شہید
June 28, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی۔ نام نہاد آپریشن کاسو کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے کرال پورہ کا محاصرہ کر لیا جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کرکے اس کی لاش جنگل میں پھینک دی۔ شہادتوں کے بعد کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ قابض انتظامیہ نے مظاہروں کے خوف سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی۔ حریت کمانڈر ذاکر موسٰی کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی بربریت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران اب تک چھبیس نہتے نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔