Wednesday, April 24, 2024

لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم پر پابندی،پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر سے وضاحت طلب کرلی

لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم پر پابندی،پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر سے وضاحت طلب کرلی
June 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی  میں لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم پر پابندی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے وضاحت طلب کرلی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ  اظہار رائے کی آزادی ارکان پارلیمنٹ کا  استحقاق ہے، حنا ربانی کھر کا مائیک بند کرنے پر اپوزیشن اور پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔ لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم  پر پابندی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے وضاحت طلب کرلی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ  اظہار رائے کی آزادی ارکان پارلیمنٹ کا  استحقاق ہے، حنا ربانی کھر کا مائیک بند کرنے پر اپوزیشن اور پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی  میں سلیکٹڈ وزیر اعظم کہنے پر پابندی بارے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے وضاحت طلب کرلی ، سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ  اظہار رائے کی آزادی ہمارا پارلیمانی استحقاق ہے، ڈپٹی اسپیکر استحقاق کے خلاف رولنگ کیسے دے سکتے ہیں۔ بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ احتساب کے نام پر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، قوم تحریک انصاف کے انتخابی وعدے بھولی نہیں، عمران خان نے کہا تھا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مقررہ وقت پورا ہونے پر پی پی رہنما حنا ربانی کھر کا مائیک بند کردیا گیا، جس پر اپوزیشن اور پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان نے احتجاج کیا اور مزید وقت دینے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہا کہ آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیڈرز کی تقلید کی جاتی ہے، اپنے لیڈرز سے پوچھیں کے ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا، عمران خان نے ایک ایک روپے کا حساب دیا آپ کیوں نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بجٹ میں بلوچستان کے لئے رقم مختص کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا، کہا کہ  بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، جتنے باقی شہریوں کےحقوق ہیں  ہم بلوچستان والوں کا بھی اتنا ہی حق ہے۔