پاکستان کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری
لارڈز ( 92نیوز) ورلڈ کپ 2019 کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے جہاں اہم میچ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مقابل ہیں ۔ دونوں ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہو جائیگی ۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، حسن علی اور شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل کو کھیلایا گیا ہے ۔