Thursday, April 25, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے تین ملزم 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ‏

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے تین ملزم 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ‏
June 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس  کے تین ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب سے حوالے کردیا، ملزمان  پر سرکاری خزانے کو 846 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے جعلی  بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی ۔ نیب نے تین گرفتار ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے ملزم  کاظم علی،امان اللہ اور فیصل ندیم  کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ  پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا  تینوں ملزمان نے جعلی بینک اکاؤنٹس بنائے او قومی خزانے کو 846 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔ کاظم علی نے جعلی اکاؤنٹس بنا کر 81 ملین روپے ، امان اللہ نے 66 ملین روپے جبکہ تیسرے ملزم فیصل ندیم نے 27.8  ملین روپے کی کرپشن کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ  تینوں ملزمان نے 9ملازمین کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ملزم امان اللہ خوشکی  شوگر ملز میں فنانس منیجر ہیں، ملزم نے  جعلی فرم بنا کر سندھ حکومت سے  سبسڈی لی، عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 28 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔