Friday, April 26, 2024

آغا سراج درانی کیخلاف 160 کروڑ کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش

آغا سراج درانی کیخلاف 160 کروڑ کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش
May 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) نیب کراچی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ایک ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔ نیب کراچی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  کیخلاف ایک ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت ریفرنس قبول کرنے کی پابند نہیں  جبکہ عدالت نے ریفرنس ابھی باقاعدہ سماعت کیلئے منظور نہیں کیا  اور سماعت 17 جون تک ملتوی کردی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نیب عدالت پیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے ان کیخلاف ریفرنس پیش کردیا گیا ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل نے ریفرنس پر اعتراض کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیا ، عدالت نے کہا کہ ریفرنس سے متعلق فیصلہ کرنا ہمارا کام ہے ۔ جس پر ملزم کے وکیل نے کہا عدالت ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرنے کی پابند نہیں ۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا 3 ماہ سے ریفرنس کا انتظار تھا جس کا بھرپور دفاع کریں گے ، ججوں کیخلاف ریفرنس سے متعلق سوال کے جواب میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ۔ نیب کا ریفرنس 13 فولڈرز پر مشتمل ہے  ، جس میں آغا سراج درانی سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا  جبکہ عدالت میں ابھی ریفرنس کی 10 نقول فراہم کی گئی ہیں ۔