Wednesday, April 24, 2024

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
May 30, 2019
ریاض ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اوراوآئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف سے ملاقاتیں، کہا کہ حرمین شریفین کودرپیش خطرےکی صورت میں پاکستان سعودی عرب کیساتھ کھڑاہوگا،شاہ محمود نےواضح کیاکہ اوآئی سی میں ہندوستان کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قابلِ قبول نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر یوسف العثمین کو مختصروقت میں کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی جبکہ مسئلہ کشمیرسمیت مختلف معاملات میں حمایت پر اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ اداکیا۔ اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کےموقع پر شاہ محمودقریشی نےسعودی ہم منصب ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سےملاقات  کی اوردوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اورباہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی۔ شاہ محمود نے کہا پاکستان کا امن مقدس سرزمین کےامن واستحکام سےمنسلک ہے،حرمین شریفین کی سلامتی کوخطرہ درپیش ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔ شاہ محمودنےپلوامہ واقعےکےدوران سعودی عرب کےمخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا او آئی سی میں ہندوستان کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قابل قبول نہیں۔ سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ نے اجلاس میں شرکت پرشاہ محمود کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کےمسائل کے حل کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی  جبکہ شاہ محمود نےپاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کی اپیل بھی کی۔ شاہ محمود نے انڈونیشین وزیرخارجہ رینٹو مارسوڈی اور مصری ہم منصب سمیع شوکری سے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کےامورپر گفتگو کی۔