Thursday, March 28, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے
May 28, 2019

 جدہ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے۔ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

او آئی سی سربراہ اجلاس 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امت مسلہ کو درپیش مسائل اور چینلجز سے کیسے نمٹا جائے، مکہ مکرمہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، او آئی سی وزرائے خارجہ کی بیٹھک آج ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

سعودی عرب روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس انتہائی اہم ہے جس میں مشرق وسطی کی صورتحال سمیت نئے امن منصوبے پر غور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے اس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال اورخطے میں کشیدگی پربھی بات ہوگی۔ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہو رہا ہے اس پر بات چیت ہوگی ۔ کشمیر رابطہ گروپ کے ممبران اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات کےساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں ، وہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل  سے بھی ملیں گے  جبکہ کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے ۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس کا عنوان ’’مکہ سمٹ ‘‘مستقبل کیلئے اکٹھ ہے۔ 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔