Thursday, March 28, 2024

پاک فوج پر حملے کی ایف آئی آر علی وزیر، محسن داوڑ کیخلاف درج

پاک فوج پر حملے کی ایف آئی آر علی وزیر، محسن داوڑ کیخلاف درج
May 28, 2019
پشاور ( 92 نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی ایف آئی آر علی وزیر اور محسن داوڑ کیخلاف  تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کر لی گئی ہے، ایف آئی آر میں علی وزیر اور محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں دفعہ 302  اور دفعہ 324 سمیت دہشتگردی کے دیگر دفعات شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کی ایف آئی آر علی وزیر اور محسن داوڑ سمیت 9 افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرا دی گئی۔ علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت بنوں میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے علی وزیر کو 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کر دیا۔