Friday, April 26, 2024

پی ٹی ایم ملک دشمن نہیں ، کچھ گروپ ملک دشمنی کی بات کرتے ہیں ، صمصام بخاری

پی ٹی ایم ملک دشمن نہیں ، کچھ گروپ ملک دشمنی کی بات کرتے ہیں ، صمصام بخاری
May 27, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی ایم ملک دشمن جماعت نہیں بلکہ کچھ گروپ ملک دشمنی کی بات کرتے ہیں ۔ وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری  کا کہنا ہے کہ  پشتون ہمارے سر کا تاج ہیں، محسن داوڑ اور علی وزیر نے جو کام کیا اس پر کارروائی ہونی چاہیے، دونوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ قابل شرم ہے،  کچھ لوگ  پٹھانوں کے جذبات سے کھیل کر سیاست کرتے ہیں، بلاول سے ایڈز پر سوال کرتے ہیں وہ محسن داوڑ کی بات کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی ایم ملک دشمن نہیں ، کچھ گروپ ملک دشمنی کی بات کرتے ہیں، رہتے ہمارے ساتھ ہیں مگر زبان دشمنوں کی بولتے ہیں،محسن داوڑ اور علی وزیر کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ قابل شرم فعل ہے  اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شرپسندوں کو بے نقاب کرنا ہے، فوج حکومت کا ایک ادارہ ہے،کچھ ایسی تصاویر جاری کی گئیں جو کل چیک پوسٹ پر حملے کی نہیں تھیں، یہ تصاویر کہاں سے جاری کی گئیں سب کو پتا ہے، جو پاکستان سے اختلاف کرے گا وہ پاکستان دوست نہیں ہے،لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی بڑا حساس ہے، گوادار حملے میں ہلاک دہشت گرد حمل خان لاپتہ فرد کب تھا،سیاست اور ملک دشمنی میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  شریف اور زرداری خان کی کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے، بلاول سے ایڈز پر سوال کرتے ہیں وہ محسن داوڑ کی بات کرتے ہیں، بہتر یہی ہے بلاول اپنے معاملات بہتر کریں،سندھ میں ایڈز کا مرض پورے پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،  سندھ میں جس پارٹی کی حکومت ہے، وہ کرپشن بچانے لگے ہیں۔