Tuesday, April 23, 2024

یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
May 27, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) یوم حضرت علیؓ کے موقع پر شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم علیؓ پر آج عام تعطیل  ہے جبکہ  کوئٹہ،بھکر اور دیگروں شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد  ہے ، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈبل سواری پر پابندی ہے، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل رہے گی،شہر میں آج عام تعطیل بھی ہے۔ کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی،ملتان میں بھی موٹرسائیکل پر دوافراد کے سوار ہونے پر پابندی ہے۔۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بھکر میں دہشت گردی کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کےلیے پابندی  عائد کی گئی ہے۔