Thursday, April 25, 2024

یکم جولائی سے بے نامی اکاؤنٹس کیخلاف ایکشن ہوگا، شبر زیدی

یکم جولائی سے بے نامی اکاؤنٹس کیخلاف ایکشن ہوگا، شبر زیدی
May 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ  کاروباری لوگوں کو اثاثے ظاہر کرنے کا موقع دیا گیا ہے ، یکم جولائی کے بعد بے نامی اکاؤنٹس کےخلاف ایکشن ہو گا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے بجائے نوٹس کے ذریعے کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ، حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے جو بے نامی ایکٹ لایا گیا ہے اس کے تحت اثاثے ضبط اور سزا ہو سکتی ہے، ہمارا بنیادی فلسفہ کاروباری افرادکااعتمادبحال کرناہے کاروباری افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ کاروباری طبقے کو ٹیکس ادائیگی کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی اورکسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ، چھاپوں کے بجائے نوٹس کے ذریعے کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ بھاشا ، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے،حکومت 10 ارب درختوں کی شجر کاری کیلئے 10 ارب روپے رکھ رہی ہے۔ [caption id="attachment_224934" align="alignnone" width="500"] خسرو بختیار، عمر ایوب[/caption] حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ تمام علاقوں کو مساوی طریقے سے ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر رہے ہیں،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  سکھر سے حیدر آباد سڑک کی تعمیر دسمبر سے شروع کریں گے، بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر توانائی عمر ایوب

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ نے الیکشن کی وجہ سے چوری شدہ علاقوں کو بجلی فراہم کرکے سرکولر ڈیٹ 450 ارب روپے تک بڑھا دیا،ن لیگ توانائی سیکٹر میں بارودی سرنگیں لگا کر گئے ہیں ، ان کو ہمیں ختم کرنا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ بجلی چوری کو دسمبر 2020  تک ختم کرینگے ، ہم نے چوروں کے خلاف جہاد کیا ہے  چند مہینوں میں 81 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بارودی سرنگوں کو ختم کیاہے، نیپرا نے 3.84روپے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی بات کی جس کو ہم نے تسلیم نہیں کیا، ن لیگ کے دور حکومت سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،ہم نے 80 فیصد فیڈر کو بہتر کیا ہے۔