Thursday, March 28, 2024

دوشنبے کی جیل میں فسادات ، 32 لوگ ہلاک ہو گئے ‏

دوشنبے کی جیل میں فسادات ، 32 لوگ ہلاک ہو گئے ‏
May 21, 2019
دوشنبے ( 92 نیوز) تاجکستان کے شہر دوشنبے میں  جیل فسادات کے دوران 32 افراد ہلاک ہوگئے ، مرنے والوں میں زیادہ تر داعش کے رکن تھے۔ تاجکستان کے دارالحکومت کے مشرقی مقام وخدت میں قائم جیل میں فسادات کے نتیجے میں 32 لوگ ہلاک ہو گئے،مرنے والوں میں 3 جیل کے گارڈ بھی شامل ہیں۔ تاجکستان کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی شام کو شروع ہوئے ان فسادات میں 5 قیدیوں اور 3 جیل کے گارڈز کو دوسرے قیدیوں نے مار دیا تھا،جبکہ باقی 24 افراد سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔ مرنے والے 24 افراد کا تعلق داعش سے ہے۔