Friday, April 19, 2024

بدین ، نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی ‏

بدین ، نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی ‏
May 21, 2019
بدین ( 92 نیوز) بدین میں نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی،  ملزموں کی بلیک میلنگ کا شکار اٹھارہ سالہ انیلا نے انصاف نہ ملنے پر  خود کشی کرلی۔ بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی کی انیلا کی سوشل میڈیا پر اپنی ہی برادری کے نوجوان سے دوستی ہوئی، جس کا ملزم اور اس کےدو دوستوں نے فائدہ اٹھایا اور موبائل فون پر ویڈیو اور تصاویر بنا لیں اور بلیک میل کرنے لگے۔ [caption id="attachment_224295" align="alignnone" width="315"]بدین ، نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی ‏ بدین ، نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی ‏[/caption] انیلا نے اپنے والد ڈاکٹر لکھمن کو واقعے سے آگاہ کیا جو  ملزموں کو کٹہرے میں لانے کی آس لیے متعلقہ تھانے، ایس ایس پی بدین اور ڈی آئی جی حیدر آباد کے دفاتر کے دھکے کھاتا رہا لیکن شنوائی نہ ہوئی۔ انیلا نے  کہیں سے بھی انصاف نہ ملنے پر خود کشی کر  لی ۔ [caption id="attachment_224294" align="alignnone" width="272"]بدین ، نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی ‏ بدین ، نوجوان لڑکی سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی ‏[/caption] جس کے بعد پولیس  والوں کو بھی ہوش آ ہی گئی ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ کر کے ملزموں کی تلاش بھی  شروع کردی ہے ۔