Tuesday, April 23, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کے چوتھے ریفرنس کی پہلی سماعت ‏

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کے چوتھے ریفرنس کی پہلی سماعت ‏
May 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کے چوتھے ریفرنس پرپہلی سماعت ہوئی ،  10 ملزم احتساب عدالت پیش کئے گئے عبدالغنی مجید کو نہ لایا جاسکا عدالت نے آئندہ سماعت پرغیر حاضرملزمان کوپیش کرنے کاحکم دے دیا ،ملزم ندیم بھٹو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ٹھٹھہ واٹرسپلائی سے متعلق ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی ، سابق سیکرٹری اعجاز احمد، حسن علی میمن اورعلی اکبر ابڑوسمیت 10 ملزمان کو  حاضر کیا گیا۔ خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور اعجاز احمد میمن کوپیش نہیں کیا گیا ، دوران سماعت جج نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی تعداد بارے استفسار کیا تو  نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 4 ریفرنسز دائر کیے جاچکے ہیں ، 3 ریفرنسز اس عدالت میں ہیں ۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی، دوسری جانب جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرنوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم   بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ندیم بھٹو ملازم ہے لیکن یوٹیلیٹی کنکشن اس کے نام پرہیں ، رقم سے متعلق آصف علی زرداری سے بھی پوچھا جس پرانہوں نے لاعلمی کااظہارکیا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ ذرائع کا پتہ لگ بھی جائے تو کیا کریں گے ، عدالت نے ملزم  کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔