Thursday, April 25, 2024

ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ‏

ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ‏
May 18, 2019
مقبوضہ کشمیر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ۔ دو روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 12 ہوگئی ۔ بھارتی فوج نے ماہ مقدس کا بھی خیال نہ رکھا، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ، دو روز میں ایک درجن کشمیری شہید کردئیے۔ قابض بھارتی فورسز نے رات گئے ضلع پلوامہ  کے علاقے اونتی پورہ میں سرچ آپریشن کرتے  ہوئے مزید4 کشمیری نوجوان شہید کردئیے ۔ نوجوانوں کی شہادت پر اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کیخلاف شدید احتجاج  کیا۔ قابض فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے  کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنوں  کا استعمال کیا گیا ،جس سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔ قابض انتظامیہ نے اونتی پورہ اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی ، دو روز پہلے بھارتی فوج نے ضلع  پلوامہ ،شوپیاں اور بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے آٹھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔