Friday, April 19, 2024

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکا ، 19 افراد زخمی

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکا ، 19 افراد زخمی
May 16, 2019

 صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکا ہوا جس میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی۔

 صادق آباد کے نجی بینک میں خوفناک دھماکے میں 6 شدید زخمیوں کو شیخ زاید اسپتال ریفر کردیا گیا۔ دھماکے سے بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے  واقعے پر نو ٹس  لے لیا۔   

 صادق آباد کے نجی بینک میں خوفناک دھماکے  کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بینک کی عمارت مکمل طور تباہ ہو گئی ۔

 فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا علم نہ ہو سکا ، دھماکے کے بعد صادق آباد کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 ڈی پی او عمر سلامت کہتے ہیں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ، جلد اس کے حقائق معلوم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصآن نہیں ہوا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔