بھارتی فورسز کی بربریت ، پلوامہ میں پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں پانچ نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کو دبانے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
حرمت کے مہینے میں بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا ، الیکشن ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعدمقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بربریت میں تیزی آگئی۔
ضلع پلوامہ کے علاقے دالی پورہ کو علی الصبح گھیرے میں لے کر نام نہاد آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران بھارتی فورسز نے تین نہتے نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے کر شہید کر ڈالا، تینوں کی شناخت نصیر پنڈت، عمر میر اور خالد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔