پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کے مختلف علاقون مین ابر رحمت برسنےسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ موسم خوشگوار ہو گیا۔
پنجاب میں فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، مری ،اٹک سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔
پنجاب کے علاوہ بلوچستان کے کچھ علاقوں مین بھی ابر رحمت برسنےسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ دکی شہرو گردونواح میں رمضان المبارک کی دوسری بارش اور ژالہ باری نے گرمی کو بھگا دیا۔