Saturday, April 20, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں قائم علی  سمیت 5 ملزموں کی ضمانت میں توسیع

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں قائم علی  سمیت 5 ملزموں کی ضمانت میں توسیع
April 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں قائم علی  سمیت 5 ملزموں کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی ۔فریال تالپورکی نیب کے کال اپ نوٹس کےخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچے۔ نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی نے بتایا کہ قائم علی شاہ کےخلاف صرف انکوائریز چل رہی ہیں ، وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے ۔

 زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن ‏گیا

عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی ، دوسرے مقدمے میں عدالت نے5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض آصف علی زرداری کے قانونی مشیر ابوبکر زرداری کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کی گئی ۔ خواجہ نمرمجید اورخواجہ مصطفی ذوالقرنین مجید کی عبوری ضمانت میں 15 مئی اورشہزاد علی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی مدت میں 14 مئی تک توسیع  کردی۔ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نے نیب کے 10 اپریل کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ فاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کیسے یہ کہہ دے کہ کسی انکوائری میں نیب کا دائرہ اختیاربنتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔