Friday, May 17, 2024

22 کروڑ پاکستانیوں میں صرف ایک فیصد ٹیکس دیتے ہیں ، وزیراعظم

22 کروڑ پاکستانیوں میں صرف ایک فیصد ٹیکس دیتے ہیں ، وزیراعظم
May 30, 2019
 ریاض (92 نیوز) وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ پاکستانیوں میں صرف ایک فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ٹیکس نہ ملنے سے اسپتال بن رہے ہیں نہ ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔ ایک فیصد پاکستانی ملک بھر کے عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا عوام ٹیکس نہ دیں تو حکومت صحیح معنوں میں خدمت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی۔ اثاثے ڈیکلیئر ہونے پر کوئی تنگ نہیں کرے گا۔  30 جون تک بے نامی اکاؤنٹس اور جائیداد ظاہر کر دیں۔ وزیراعظم عمران کا کہنا ہے حکومت اپنے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کی اسکیم لائی ہے۔ گارنٹی دیتا ہوں آپ کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا۔ اثاثے ڈیکلیئر کرنے پر آپ سکون کی نیند سوئیں گے۔