22 کروڑ عوام عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری
لاہور (92 نیوز) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عدلیہ کی سپورٹ میں پاکستان کی بائیس کروڑ عوام ہیں۔
نائنٹی ٹونیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار محمد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو نوازشریف کی نااہلی کے وقت جعلی دستاویزات پر سزا دینی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین اپنی پاور استعمال کیوں نہیں کرتے ۔ امیر اور غریب میں فرق نہ کریں ۔
افتخار محمد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کو جیل بھیجیں ، ملک میں کوئی تصادم نہیں ہو گا ۔ بائیس کروڑ عوام عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں۔