Thursday, March 28, 2024

نئی دہلی : ہسپتال میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک

نئی دہلی : ہسپتال میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک
October 18, 2016
بھوبنیشور(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے بائیس افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبنیشور کے ایک ہسپتال میں موجود انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  جس کے نتیجے میں بائیس مریض  موقع پر دم توڑ گئے ۔ آئی سی یو کے کمرے میں آگ لگنے کی وجہ سے دوسرے وارڈز میں موجود  سیکڑوں مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا   ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے ۔