Wednesday, April 24, 2024

چمن بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق ، دو ایف سی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

چمن بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق ، دو ایف سی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
April 12, 2019

چمن (92 نیوز) چمن میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں دو افراد جاں بحق اور دو اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مال روڈ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے گھر کے قریب پارکنگ میں کھڑے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا، ایف سی کی گاڑی جیسے ہی قریب سے گزری موٹرسائیکل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی نماز کے وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، تحقیقات جاری ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔