Thursday, March 28, 2024

پلوامہ حملے پر دفترخارجہ کی اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

پلوامہ حملے پر دفترخارجہ کی اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ
March 28, 2019

اسلام آباد (92 نیوز ) پلوامہ حملے پر دفترخارجہ نے اسلام آبادمیں تعینات غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی ۔

، پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات اور شواہد من گھڑت اور فرضی نکلے ، پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر پر مکمل تحقیقات کرکے جواب بھجوا دیا جبکہ نشاندہی کردہ 22 مقامات پر کسی کیمپ کا نام و نشان تک نہیں۔

دفتر خارجہ حکام نے اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے جن 22 مقامات کی نشان دہی کی تھی ان کا بھی معائنہ کیا گیا ، لیکن وہاں پر کالعدم تنظیموں کے کسی کیمپ کا کوئی وجود نہیں۔ درخواست پر ان مقامات کا دورہ کروانے کی بھی پیشکش کردی۔

غیرملکی سفیروں کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے نمبرز کا ڈیٹا متعلقہ کمپنیوں سے مانگ لیا گیا ،جبکہ واٹس ایپ میسج کیلئے امریکی حکومت سے رابطہ کیا گیا۔

پاکستان پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتا ہےلیکن مزید تحقیقات کیلئے بھارت سے معلومات اور دستاویزات درکار ہیں۔