Saturday, April 20, 2024

بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا،فیصلہ نہ ہو سکا

بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا،فیصلہ نہ ہو سکا
March 28, 2019

لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟، دوسال بعدبھی معاملہ جوں کا توں ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کی قرارداد تو منظورکرلی مگر بریگزٹ ڈیل کےمتبادل تمام 8آپشنز کو مستردکر دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی قرار داد منظور کر لی گئی ، علیحدگی کی تاریخ کو12اپریل یا22مئی تک تبدیل کرنےکی قرار داد کےحق میں 441 جبکہ مخالفت میں 105ووٹ پڑے۔

تاریخ میں تبدیلی کےعلاوہ پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کےمتبال آٹھ دیگر آپشنز پربھی ووٹنگ ہوئی لیکن کسی بھی قراردادکومنظوری نصیب نہ ہوئی۔

نوڈیل کےساتھ یوریی یونین چھوڑنےکی قرارداد 160 کے مقابلے میں 400ووٹوں سےای یوکسٹمزیونین میں مستقل رہنےکی قرارداد 264 کے مقابلےمیں 272ووٹوں سے اور بر یگزٹ ڈیل پرریفرنڈم کی قرارداد 268 کے مقابلے میں295ووٹوں سےمستردہوئی۔

اسی طرح بر یگزٹ کو منسوخ کرنے کی قرارداد 184 کے مقابلے 273 ووٹوں سے، ای ایف ٹی اے اور ای ای اے میں شمولیت کی قرارداد 65کےمقابلے377ووٹوں سے،ناروے سٹائل پلان کی قرارداد188کے مقابلے 283ووٹوں سے مسترد ہوئی ۔

جیریمی کوربن کےمنصوبےکی قرارداد 237کےمقابلے میں 307ووٹوں سے جبکہ مزید دوسال کی تاخیرکی قراردادکو 139کےمقابلے 422ووٹوں سےشکست کامنہ دیکھناپڑا۔

کنزرویٹو رہنمااولیور لیٹ ون نےآٹھوں متبادل آپشنزمسترد کئےجانے پر مایوسی کااظہارکرتے ہوئےکہاامیدہے پیرکو ہونےوالی ووٹنگ میں متبادل طریقہ کارپر اتفاق رائے ہوجائے گا۔