Wednesday, April 24, 2024

دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
March 25, 2019

 شارجہ (92 نیوز) دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

 آسٹریلیا نے 285 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان ایرون فنچ 153 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ عثمان خواجہ نے 88 اور میکسویل نے 19 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 قبل ازیں پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں کینگروز کو جیت کے لیے285 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ میں اوپنر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ35 رنز پر گر گئی۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 87 رنز پر گر گئی۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گر گئی۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 239 رنز پر گر گئی۔

 پاکستان کی ساتویں وکٹ 266 رنز پر گر گئی۔ عمر اکمل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 115 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان شعیب ملک نے 60 اور حارث سہیل نے 34 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 19 اور عماد وسیم نے بھی 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے رچرڈ سن اور کولٹر نائیل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔