Friday, March 29, 2024

ایران میں نئے شمسی سال کا آغاز ہو گیا

ایران میں نئے شمسی سال کا آغاز ہو گیا
March 21, 2019

تہران ( 92 نیوز ) ایران  میں نئے شمسی سال کا آغاز ہوگیا، اس موقع پرمنائے جانیوالے نوروزتہوار سے ملک بھر میں عید کا سماں  ہے۔نئےسال کےآغاز پر تمام ایرانی اپنے گھروں میں سات کھانوں پر مشتمل خاص دسترخوان بچھاتےہیں

نوروز یعنی نئےسال کا پہلادن ، ایرانی عوام آج اپنے شمسی سال کا پہلا دن جوش و خروش سے منارہے ہیں۔

سال کے پہلے دن منایاجانیوالا یہ نوروز تہوار ایرانی ثقافت کا دلچسپ حصہ ہے۔ شہری اس دن اپنے گھروں میں حروف  ’’س‘‘  سے شروع ہونیوالی سات مختلف اور مخصوص اشیاء پر مشتمل ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں۔

سات کھانوں سےسجےاس دسترخوان کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، یہ اشیا زندگی میں سچ، انصاف، مثبت سوچ اور بقا کی علامت ہیں۔

اس کے علاوہ اس موقع پر خصوصی اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں جبکہ کنسرٹس کے ساتھ ساتھ پریڈ کا بھی انعقاد ہوتاہے۔

نو روز اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک میں منایاجاتاہے ۔ اس تہوار سے ایک روز قبل گھر کی مکمل صفائی بھی کی جاتی ہے۔