Friday, April 19, 2024

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع
March 21, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے لاکرز سے برآمد ہونے والے سونے کا ابھی اعتراف کر لیا۔

سراج درانی کا کہنا تھا کہ لاکرز سے برآمد ہونے والا سونا 100 سال پرانا خاندانی ہے ، جسے ظاہر کیا ہوا ہے ۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ میرے پاس نہ ٹی وی ہے، نہ کوئی ملنے آتا ہے،  نیب وہی تفتیش کررہا ہے جو میں نے ظاہر کیا ہے۔

 آغا سراج درانی نے کہا کہ میرے خاندان اور بھائیوں کیخلاف موومنٹ چل رہی ہے، میرے نوکر تک نے اپنی ضمانت کرواِئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف علاقوں کے 52 افراد کے نام پر کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سراج درانی کے گارڈز اور بلدیاتی ملازمین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں استعمال کی گئیں۔