Saturday, April 20, 2024

برطانوی وزیر اعظم کا یورپی یونین کو خط ، بریگزٹ ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست

برطانوی وزیر اعظم کا یورپی یونین کو خط ، بریگزٹ ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست
March 21, 2019

لندن ( 92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین کےنام ایک خط میں بریگزٹ کی ڈیڈلائن میں 30 جون تک محدود توسیع کی درخواست کردی۔

یورپی یونین کے صدر کہتے ہیں معاہدہ اس صورت قبول ہوگا اگر برطانوی پارلیمنٹ آئندہ ہفتے تک بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دے، دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم   نے ارکان پارلیمنٹ سےاپیل کی ہےکہ وہ بریگزٹ ڈیل کی حمایت کریں۔

برطانیہ کی یورپ سےعلیحدگی کی ڈیڈ لائن سے 9  دن قبل برطانوی وزیر اعظم نےتاخیرکی درخواست کردی۔

ٹریزا مےکے بقول ان کی حکومت نےیورپی یونین کے رہنماؤں کےنام لکھےگئے خط میں درخواست کی ہےکہ انخلاکی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی جائے۔

ایک بیان جاری کرتے ہوئے ٹریزامے نے یہ بھی کہا کہ بطور وزیراعظم وہ اس بات پرتیارنہیں ہوں گی کہ بریگزٹ کی  تاریخ میں تیس جون سےزیادہ توسیع ہو۔

دوسری جانب یورپی کونسل کےصدرڈونلڈ ٹسک نے کہاہے کہ بریگزٹ میں محدود توسیع ممکن ہے لیکن شرط یہ ہے کہ برطانوی ارکان  پارلیمنٹ تعطل کا شکار بریگزٹ ڈیل کی آئندہ ہفتے تک منظوری کویقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29مارچ کی ڈیڈ لائن سےپہلے  یورپی رہنماؤں کوبریگزٹ سےمتعلق کسی اجلاس کی ضرورت نہیں ہے ، اگربرطانوی پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل منظورکرلیتی ہے تو توسیع کردی جائے گی۔