Wednesday, April 24, 2024

March 18, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سانحہ نیوزی لینڈ کو  قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جا رہاہے۔

پارلیمنٹ ہاوس، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم سرنگوں کردیا گیا جبکہ قوم کے بہادر بیٹے شہید نعیم رشید کو 23 مارچ کو اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے بدترین واقعے  پر پاکستان میں بھی سوگ کا عالم ہے ، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ۔

پارلیمنٹ ہاؤس،  وزیراعظم ہاوس، ایوان صدر، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن پر بھی سبز ہلالی پرچم سرنگوں کردیاگیا۔ شہری بھی سانحہ پر افسردہ ہیں ۔

پاکستان کو نعیم رشید پر فخر ہے  جنہوں نے   دہشت گردی سے نمٹنے اور سفید فام دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

بہادری کا مظاہرہ کرنے پر  نعیم رشید کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔