Thursday, April 18, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا
March 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کے فائنل میں  پشاور زلمی کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے  139 رنز کا ہدف  18ویں اوور کی پانچویں گیند پر  2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شین واٹسن فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے اور 7 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے ،ٹاپ آرڈر احسن علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے  18 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔ اوپنر احمد شہزاد نے 51 گیندوں پر  58رنز بنائے  اور ناقابل شکست رہے ،  ان کی اننگز ایک چھکے اور 6 چوکوں سے مزین تھی  ۔ ٹاپ آرڈر رئیلی روسو بھی 32 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے  اکلوتی وکٹ وہاب ریاض نے  حاصل کی ۔ حسن علی نے چار اوورز میں 29 ، ٹیمل ملز نے 31 ،وہاب ریاض نے 19 رنز دیے ۔ کرس جورڈن نے تین اوورز میں 38 ،صہیب مقصود نے ایک اوور میں 8 ،پولارڈ نے ایک اوور میں 5 اسکور دیے ۔ نبی گل نے آخری 5 گیندیں پھینکیں اور 4 اسکور دیے ۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے کھیل کا آغاز اچھا نہ کیا جا سکا اور اوپنر امام الحق چار گیندوں پر تین اسکور بنا کرمحمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ تھما بیٹھے۔ اوپنر کامران اکمل نے ٹاپ آرڈر صہیب مقصود کیساتھ 27 رنز کی شراکت داری قائم کی جہاں  کامران اکمل ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 15گیندوں پر 21رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ صہیب مقصود نے عمر امین کیساتھ  مل کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں  31 رنز کا اضافہ کیا  اور 62 کے مجموعی اسکور پر  صہیب 20 گیندوں پر 20 رنز  بنا کر براوو کی گیند پر روسو کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 90 ہوا تو عمر امین 33 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار ہو گئے ۔ انہوں نے سہیل تنویر کو کیچ دیا۔ نبی گل کی مزاحمت بھی 12 گیندوں پر 9 اسکور کی ہی رہی ۔ وہ فواد احمد کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ پولارڈ بھی کوئی جادو نہ جگا سکے اور  11 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 7 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے ۔ پولارڈ کے بعد وہاب ریاض بھی 12 رنز بنا کر چلتے بنے ، وہ رن آؤٹ ہوئے ۔  کپتان ڈیرن سیمی بھی صرف 18 رنز کی اننگز ہی کھیل سکے ۔ ان کی اننگز میں دو چوکے بھی شامل تھے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے چار اوورز میں 30 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد نواز اور فواد احمد نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو میدان بندر کیا جب کہ سہیل تنویر او ر ڈی جے براوو کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ [caption id="attachment_215875" align="alignnone" width="500"]محمد حسنین مین آف دی میچ محمد حسنین مین آف دی میچ[/caption] بہترین پرفارمنس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمحمدحسنین مین آف دی  میچ قرارپائے، حسنین نےاپنی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دےدیا۔ محمد حسنین نےکہا کہ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا،باؤنسر اور یارکر کے ساتھ آؤٹ کرنے کا مزہ آتا ہے۔