Friday, April 26, 2024

رمضان شوگر ملز کیس، شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

رمضان شوگر ملز کیس، شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
March 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) رمضان شوگر ملز  کیس میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف پر فراد جرم عائد نہ کی جا سکی ۔ عدالت نے  27 مارچ کی نئی تاریک دے دی ۔ احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز  کیس اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی ، عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے عدالت دیر سے پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا، آئندہ سماعت پر حمزہ پر فرد  جرم بھی عائد کی جائیگی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پھر پیش ہوئے ۔ رمضان شوگر ملز  اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیندل پر کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے کی دوران سماعت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے کیس میں تاریخ دی جائے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جس عدالت میں کیس ہے شیڈول اسی عدالت کا چلے گا ۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  شہباز شریف کاکہنا تھا کہ  میں نے اپنے دور میں اپنے اوپر ہونے والے تمام سرکاری اخراجات  اپنی جیب سے ادا کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  یہ حکومت کی عفلت ہے کہ تین مرتبہ کے وزیراعظم جو دل کے عارضے میں مبتلا ہیں کے علاج پر بدترین غفلت برتی جا رہی ہے دوسری جانب حمزہ شہباز  کے وقت پر عدالت نہ پہنچنے پر عدالت نے اسفسار کیاکہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ ، جس پر انکے وکیل کا کہنا تھا راستوں کی بندش  کے باعث وہ وقت پر  عدالت نہیں پہنچ سکے ۔ عدالت نے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا، جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔