Wednesday, April 24, 2024

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پولیس کا نواز شریف کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پولیس کا نواز شریف کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ
March 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پولیس نے نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم نوازشریف کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا ، کرپشن کے بعد ماڈل ٹاؤن  پر بھی جواب دینا ہوگا۔ پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبرو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن  کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے  استدعا منظور کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے ۔ سترہ جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ دوران آپریشن پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 90 زخمی ہوئے تھے ۔