مودی حکومت انتہا پسندی ، تشدد کو فروغ دے رہی ہے ، امریکی اخبار
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی اخبار نے بی جے پی کی مودی حکومت کا پھانڈا پھوڑ دیا ، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےبعدبھارتی عوام میں انتہادرجےکی لہرآئی ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ انتہاپسندامن کی بات کرنے والے اپنے ہی شہریوں کوغدارکہنےلگے ہیں ، مودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سےنکالاجانے لگا ہے۔
اخبار کے مطابق بھارتی میڈیانےبھی حکومت اور فورسز پر سوالات اٹھانےوالوں کو غدار قرار دیا۔