Thursday, March 28, 2024

اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،علی محمد خان

اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،علی محمد خان
March 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، وہ پاکستان کا دشمن نمبر ایک ہے۔ سینیٹ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہواں کے معاملے پر وفاقی حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا جس کے مطابق اسرائیل پاکستان کا اول دشمن ہے، پاکستان اسے تسلیم نہیں کریگا۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا پاکستانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہیں سوچ رہی، اسرائیل سے دوستی اور تسلیم کرنے والے کو دریا برد کردینگے۔ انہوں نے کہا جو بندہ اسرائیل سے دوستی کی بات کریگا عوام اور حکومت اس کے پرخچے اڑا دینگے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا اسرائیل کے معاملے پر پاکستانی قوم متحد ہے۔ کوئی بھی پاکستانی حکومت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا اپوزیشن اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر قومی اتحاد کو تقسیم نہ کرے۔