Friday, April 19, 2024

قومی نیٹ بال ، پنجاب کیلئے ٹرائلز 11 مارچ کو ہونگے

قومی نیٹ بال ، پنجاب کیلئے ٹرائلز 11 مارچ کو ہونگے
March 7, 2019
لاہور ( ویب  ڈیسک ) پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے چناو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 11 مارچ سے لاہور اور گوجرانوالہ میں شروع ہونگے ۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رضوان نے بتایا کہ ٹرائلز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

سات رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری

دوسری جانب نیٹ بال کیلئے 7 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری دے دی گئی ۔ منظوری پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے دی۔ ملک ثمین خان کمیٹی کے چیئرمین ، سید توقیر احمد ، اعجاز الحق ممبر ہوں گے ۔ شازیہ یوسف، محمد رضوان، کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ اور محمد ریاض بھی ممبران میں شامل ہیں۔ قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 29 مارچ سے 2 اپریل تک کھیلے جائیں گے ۔