Thursday, March 28, 2024

بھارت صرف 10روز تک جنگ لڑ سکتاہے ، نیو یارک ٹائمز

بھارت صرف 10روز تک  جنگ لڑ سکتاہے ، نیو یارک ٹائمز
March 4, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) جنگ کی دھمکیاں دینے والے بزدل بھارت کی دفاعی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے  بھارتی دفاعی صلاحیت کا پول کھول دیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جنگ کی بڑھکیں مارنے والی  بھارتی فوج کا سب کچا چٹھا کھول دیا، اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو دینے کیلئے صرف دس روز کا گولہ بارود ہے، جس میں سے 68 فیصد انتہائی پرانا ہے، یعنی کے ناقابل استعمال ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود میں دونوں فورسز کی ڈاگ فائٹ بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی سے بھارتی فضائیہ کے سوویت دور کا مِگ 21 طیارہ مار گرایا۔ بھارتی پارلیمنٹری سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے رکن گورَو گوگوئی  نے بھی بھارتی دفاعی صلاحیتوں میں کمی کا اعتراف کیا اور کہا ہمارے فوجیوں کو جدید ترین اسلحہ میسر نہیں۔ اخبار کے مطابق سال 2018 میں بھارت نے دفاع کیلئے 45 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ، جس میں سے صرف 14 ارب ڈالر جدید اسلحہ خریدنے میں استعمال ہوا۔ اخبار نے بھارت میں ہونے والی کرپشن کا بھی حوالہ دیا جو دفاعی شعبے میں بھی بہت عام ہے، اس کی مثال فرانس سے ہونے والی رافیل ڈیل ہے ، جس میں مودی سرکار نے انیل امبانی کو خوب فائدہ پہنچایا تھا۔