Friday, April 19, 2024

اسلام آباد کے شہری گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پریشان

اسلام آباد کے شہری گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پریشان
March 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) گاڑی لے لی مگر پارکنگ  کہاں کریں ، اسلام آباد ک ےشہریوں کو نیا مسئلہ درپیش ہے  جو کہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے ۔ اسلام آباد 20لاکھ کی آبادی کا شہر ہے جس میں صرف 2پارکنگ پلازے ہیں، پارکنگ کے مسئلے پر سی ڈی اے نے بھی چپ سادھ رکھی ہے، شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور جگہ جگہ پارکنگ ہونے کی وجہ سے بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ شہر اقتدار کے باسیوں کی اکثریت کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں لیکن کہیں جائیں تو گاڑی پارک کرنے میں بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ پارکنگ کے مسئلے سے شہری ہی نہیں ٹریفک پولیس بھی پریشان ہے مگر انہیں بھی اس مسئلے کے کسی مستقل حل کا انتظار ہے ۔ اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے نزدیک پارکنگ کی سہولیات دینے کی ذمہ داری وفاقی ترقیاتی ادارے کی ہے جو رابطہ کرنے پر بھی اپنا موقف دینے سے گریزاں ہے۔