Friday, March 29, 2024

کراچی ، ایم پی اے شبیر قریشی پر پانی چوروں کا حملہ ، مقدمہ درج

کراچی ، ایم پی اے شبیر قریشی پر پانی چوروں کا حملہ ، مقدمہ درج
March 4, 2019
کراچی میں پانی چوروں کو سینہ زوری مہنگی پڑ گئی، کراچی میں رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی پر پانی چوروں نے حملہ  کیا ۔ رضویہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ حملے میں ایم پی  اے کے  کوآرڈینیٹر زخمی ہوئے تھے۔ چور سرنگ کے ذریعے پانی چوری کرنا چاہتے تھے،اہل علاقہ کے روکنے پر  ایم پی اے اور ساتھیوں پر دھاوا بول دیا۔ ناظم آباد میں  ایک مکان کےقریب پانی چوری کےلئےسرنگ بنائی گئی تھی،اہل علاقہ کےروکنےپرجھگڑا ہوگیا،جہاں  پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی  بھی پہنچ گئے۔ پولیس کےمطابق  پانی چوروں نے روکنے پر  دھاوا بول دیا، جھگڑے میں ایم پی اے  شبیر قریشی کے کوآرڈینیٹرسمیت تین افراد  زخمی ہوگئے۔ رضویہ پولیس کا کہنا ہے پی ٹی آئی رہنما شبیرقریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔محمود عرف پنجابی، دانش ،ذیشان  اور دیگر 30 سے زائد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام کےمطابق علاقے میں کشیدگی پر قابو پالیاگیاہے۔ گارڈن کے علاقے میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ادھر کورنگی غوث پاک روڈ پر دودھ کی دکان پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین ملزم پکڑ کر مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ شارع  فیصل سے بھی پولیس اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں ، مقدمہ قتل کے اشتہاری سمیت 9 ملزموں کو حوالات پہنچا دیا۔ کراچی میں راشد منہاس روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور  25 سالہ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت اعظم علی کے نام سے ہوئی ۔اہلکار گلستان جوہر تھانے میں تعینات تھا، تعلق نوشہروفیروز سے ہے۔ کراچی  کی ساحل پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں  کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں،پولیس کےمطابق متعدد موٹرسائیکل سواروں کو بھی حراست میں لےلیاگیاہے ۔