Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی ولی عہد خطے میں کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند

سعودی ولی عہد خطے میں کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند
February 28, 2019
ریاض ( 92 نیوز ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی خطے میں کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے  پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ولی عہد کی جانب سے  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا۔ ادھر چین اور ترکی نے بھی پاکستان کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی کرا کر عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش بری طرح ناکام بنا دی ۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد خان نے عالمی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  بھارتی جارحیت سے امن کی صورتحال خراب ہوئی ہے ، پاکستان نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی جسے بھارت نے ٹھکرادیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ رویے کے باوجود پاکستان امن کی بات کر رہا ہے ۔ ادھربرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریا  کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت خطے میں کشیدہ صورتحال پیدا کیے ہوئے ہے ، ہمارے پاس بھارت کے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے بھی واضح ثبوت ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔