Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں بھارتی جارحیت کی او آئی سی نے بھی مذمت کر دی

پاکستان میں بھارتی جارحیت کی او آئی سی نے بھی  مذمت کر دی
February 27, 2019
جدہ  ( 92 نیوز)پاکستان میں بھارت کی جانب سے در اندازی کی کوشش اور جارحیت کی او آئی سی نے بھی مذمت کر دی ۔ سعودی عرب کے شہرجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا۔جس میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس کےشرکاء کا کہناتھاکہ بھارت نےلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل امب حمید کےزیر صدارت ہونیوالےپاکستان کی نمائندگی  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔اعلامیے کےمطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےشرکا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اجلاس میں رابطہ گروپ نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کوملنےوالی مذاکرات کی پیشکش  کو بھی سراہا۔ رابطہ گروپ نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتےہوئےمسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کروانےکامطالبہ بھی کیاہے۔