Saturday, April 20, 2024

افغان امن عمل ، افغان طالبان کا وفد آج امن مذاکرات میں شرکت کریگا

افغان امن عمل ، افغان طالبان کا وفد آج امن مذاکرات میں شرکت کریگا
February 25, 2019
دوحہ ( 92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے کوششیں جاری ہیں ، افغان طالبان کا وفد  آج امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ افغان امن کے لئے آج ہونے والے  مذاکرات کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کریں گے ، افغان طالبان کے وفد کی سربراہی  ملا عبدالغنی برادر کریں گے جو قطر پہنچ چکے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفدآج سے دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات میں گزشتہ  سترہ برس سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے فریم ورک پر غور کیا جائے گا۔افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان  مذاکرات سے اب تک افغان حکومت کو دور رکھا گیا ہے کیوں کہ افغان طالبان اپنی حکومت سے بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔