Friday, April 26, 2024

کراچی ، حالیہ واقعات نے اہلکاروں کی تربیت اور پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھا دیئے

کراچی ، حالیہ واقعات نے اہلکاروں کی تربیت اور پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھا دیئے
February 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پہلے مقصود، پھر امل اور اب میڈیکل طالبہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت نے پولیس اہلکاروں کی تربیت اور مقابلوں پر سوالات اٹھا دیئے۔ تینوں قیمتی جانوں کا ضیاع پولیس مقابلوں میں ہوا لیکن کوئی بھی کیس انجام تک نہیں پہنچ پایا۔ شاہراہ فیصل پر چار بہنوں کا اکلوتا بھائی مقصود بھی پولیس مقابلے کی بھینٹ چڑھا لیکن بے گناہ نوجوان کی موت پولیس کی گولی سے ہوئی یا ملزمان کی، تعین نہ ہو سکا۔ گزشتہ سال اگست میں ڈیفنس کی معصوم امل بھی پولیس مقابلے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز پر فائر کیا تو گولی امل کو جا لگی۔ کراچی میں انڈا موڑ پر پولیس مقابلے میں ہونے والی فائرنگ سے میڈیکل کی طالبہ نمرہ دم توڑ گئی۔ نمرہ کی موت کا ذمے دار کون، اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، البتہ ان واقعات سے پولیس کی تربیت اور مقابلوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔