Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
February 21, 2019
شارجہ ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کا ایونٹ دبئی کے صحراؤں سے شارجہ میں منتقل ہو گیا ۔ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فور کے  چوتھے ایونٹ میں سرفراز الیون نے  کامیابیوں کی ہیٹرک کر لی ، فاتح ٹیم کےریلی روسو 67 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی  ، ملتان کی ٹیم  نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔ اوپنر شان مسعود اور جیمز وینس نے بالترتیب 18 اور28 رنز بنائے ،لیورے ایونز10،کپتان شعیب ملک 53 ،ڈینیل کرسٹین اور آندرے رسل نے18،18 رنز بنائے ۔ شاہد آفریدی اور علی شفیق  بغیر کھوتہ کھولے ہی چلتے بنے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کے ہدف کا تعاقب  میں چوکوں کی بارش کردی ، اوپنر شین واٹسن نے 40 گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے ۔ ٹاپ آرڈر رئیلی روسو   نے 45 گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔