Thursday, April 18, 2024

فٹبال ورلڈ کپ ، قطر ملک میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں

فٹبال ورلڈ کپ ، قطر ملک میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں
February 19, 2019
دوحہ (ویب ڈیسک ) قطر کے غیر ملکی کمپنیوں بالخصوص مالیاتی شعبے کے اداروں کو لائسنس دینے والے ادارے ’’ قطر فنانشل سیکٹر ‘‘ نے کہا ہے کہ قطر 2022ء میں عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل ملک میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 150 سپورٹس کمپنیوں کو کھیلوں کے حوالے سے سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف ال جائدہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک فیٖفا کے عالمی فٹبال کپ 2022ء سے قبل یہاں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ، اس حوالے سے 150 سپورٹس کمپنیوں کو کھیلوں کے حوالے سے سرمایہ کاری کے لائسنس جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 25 کمپنیوں کو اسی سال لائسنس جاری کردیے جائیں گے ، اس کا مقصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کو قطر کے سپورٹس کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے ،  ان میں سپورٹس سروس، لیگل، ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور سپورٹس ویئر و ایکوپمنٹ کمپنیاں شامل ہیں، انھیں سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیٖفا نے حال ہی میں ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فٹبال کے عالمی کپ 2022 ء کے انعقاد میں قطر کی معاونت کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال قطر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دوسالہ ایونٹ ’’ اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ ‘‘ کے میزبانی بھی کرے گا۔