Wednesday, April 24, 2024

سعودی ولی عہد کی ایوان صدر آمد ،نشان پاکستان عطا کیا گیا

سعودی ولی عہد کی ایوان صدر آمد ،نشان پاکستان عطا کیا گیا
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے سب سےبڑے سول ایوارڈ  نشان پاکستان سے نوازا گیا ۔  صدر مملکت عارف علوی نے انہیں  اعزاز تفویض کیا ۔ محمد بن سلمان   نشان پاکستان عطا کرنے کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ عسکری  و سول قیادت موجود تھی ۔ مسلح افواج کے سربراہان ایوان صدر میں معزز مہمان کے لئے شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان سعودی شہزادے کے ہمراہ  صدارتی بگھی میں وزیراعظم سے ایوان صدر  کیلئے روانہ ہوئے ۔ وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر تک جگہ جگہ معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادے محمد بن سلمان خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کےساتھ محو گفتگو رہے ۔ ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے ۔ ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی موجود رہے ۔ ایوان صدر روانگی سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی شہزادے سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا  گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ملاقات میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور  اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر سمیت  ارکان پارلیمنٹ  کی بڑی تعداد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملی ۔