Friday, April 26, 2024

سانحہ ساہیوال جیسے حادثات ہو جاتے ہیں ، نظام میں بہتری لا رہے ہیں ، آئی جی پنجاب

سانحہ ساہیوال جیسے حادثات ہو جاتے ہیں ، نظام میں بہتری لا رہے ہیں ، آئی جی پنجاب
February 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ سانحہ ساہیوال جیسے حادثات  ہو جاتے ہیں ، پولیس نظام میں بہتری لا رہے ہیں ۔ پولیس ٹریننگ کالج روات میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے خصوصی شرکت کی ، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا جب کہ ریکروٹس نے انہیں سلامی پیش کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے مولانا سمیع الحق کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا،انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال جیسے حادثات رونما ہو جاتے ہیں ، نظام میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سہولیات کے بغیر پولیس سےبہترین نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ، عوام دوست پولیس لانےجارہے ہیں ہر ایس ایچ او روزانہ دو گھنٹے تھانے میں عوام کی شکایات سنیں گا۔ تقریب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں نے دہشت گردی پر قابو پانے کی مشقیں اور مختلف ایکشن  دکھا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ آئی جی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔